قیصر بنگالی

    قیصر بنگالی ایک معاشی ماہر ہیں جو پاکستان اور بیرون ملک تدریس، تحقیق کرنے اور پالیسی سے متعلق تجاویز پیش دینے میں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بوسٹن یونیورسٹی امریکہ سے اکنامکس میں ماسٹرز ڈگری کے ساتھ یونیورسٹی آف کراچی، پاکستان سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز اداروں میں تدریس کے ساتھ تحقیقی کام انجام دیئے ہیں۔ان اداروں میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر(AERC)، یونیورسٹی آف کراچی، سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (SDPI)اسلام آباد، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی(SZABIST)شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (SPDC)کراچی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

    ان کی تحقیقی دلچسپی میں پلاننگ اور ڈیولپمنٹ میں درپیش مسائل، میکرو اکنامک اور مالیاتی پالیسیاں، خاص طورپر عوامی اور علاقائی عدم مساوات، غربت، بیروزگاری اور سماجی انصاف،شہری اور علاقائی منصوبہ بندی، مرکز سے اختیارات کی منتقلی اور مقامی حکومت اور فنانس،تعلیم اور لسانیت، فرقہ واریت اور مذہنی جنون اور اشتعال انگیزی کے موضوعات شامل ہیں۔ان کی مہارت اور تجربہ میں منصوبہ بندی اور ترقی کے سیاسی حل، اداروں، ملازمین اور فنانس کی مینجمنٹ شامل ہے۔انہوں نے مختلف حکومتی عہدوں پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ابھی حال ہی میں،وہ بلوچستان حکومت کے چیف منسٹر زپالیسی ریفارم یونٹ کے ہیڈ کے طورپر خدمات انجام دے تھے۔ اس سے پہلے وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون برائے پلاننگ اور ڈیولپمنٹ کے طورپر کام کرچکے ہیں۔وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پہلے ہیڈ اور اس پروگرام کو مرتب کرنے والے تھے۔وہ 7ویں نیشنل فنانس کمیشن کے سندھ سے نمائندہ بھی تھے جس میں یہ ایوارڈ کامیابی سے حاصل ہوا۔ اب انہیں 8ویں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی جریدوں اور کانفرنسز میں 50سے زائد ریسرچ پبلی کیشنز پیش کی ہیں اور وہ 8کتابوں کے مصنف /ایڈیٹر بھی ہیں، ان کی کتابیں بیروزگاری، عدم مساوات اور غربت سے لیکر تعلیم، پانی، صنف اور مقامی ترقی کے موضوعات پر محیط ہیں۔وہ اخبارات میں سیاسی اور معاشی مسائل پر کالم لکھنے کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے 2019میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    ×

    Thank you for visiting our website!

    Urdu version is currently under maintenance.