
احسن ظفر سید اینگرو انرجی لمیٹڈ کے سی ای او کے طورپر کام کررہے ہیں، یہ پاکستان کی بڑی انرجی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اینگرو کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طورپر وہ اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ، اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، اینگرو انرجی سروسز لمیٹڈ اور صدیق سنز انرجی لمیٹڈ کے امور بھی دیکھتے ہیں۔
احسن سید این ای ڈی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں جہاں سے انہوں نے مکینکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی اور امریکہ سے پوسٹ گریجویٹ ہوئے۔ این ای ڈی کے قابل فخر سابقہ طالب علم کی حیثیت سے، احسن نے تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ملٹی بلین ڈالر کے بڑے بڑے پروجیکٹس کی نگرانی کرتے ہوئے رہنما کردار ادا کئے ہیں جس میں اینگرو فرٹیلائزرز کا فرٹیلائزر توسیعی پروجیکٹ، مریدکے میں پاکستان کے سب سے بڑے رائس پروسیسنگ پلانٹ کا قیام اور حال ہی میں قائم ہونے والے سی پیک میں شامل ملٹی بلین ڈالر تھر پاور اور مائننگ کے پروجیکٹس ہیں، جن کے تحت تھر میں موجود پاکستان میں کوئلے کے بڑے ذخائر سے کوئلہ نکال کرپاکستان کے اپنے توانائی کے ذریعے سے کامیابی کے ساتھ بجلی تیار ہورہی ہے۔انہوں نے 2019 میں اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔